جہلم میں بدانتظامی پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو عہدے سے ہٹادیاگیا
صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم،سوہاوہ،گوجر خان اورکھاریاں ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کا وزٹ کیا
جہلم ( بیورو چیف)
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرہسپتالوں کی مانیٹرنگ جاری
سی ایم انسپکشن ٹیم کے ایک ہی دن میں چار ہسپتالوں کے اچانک دورے
سی ایم انسپکشن ٹیم نے ضلعی اور تین تحصیل ہسپتالوں کے طوفانی دورے کئے
صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم،سوہاوہ،گوجر خان اورکھاریاں ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کا وزٹ کیا
جہلم میں بدانتظامی پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو عہدے سے ہٹادیاگیا
ٹی ایچ کیو سوہاوہ کے ایم ایس اور عملے کو کڑی وارننگ جاری
سی ایم انسپکشن ٹیم کا گوجر خان اورکھاریاں کے تحصیل ہسپتالوں کے انتظامات پر اظہار اطمینان
ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم بدانتظامی کا شکار،ایکسرے مشینیں خراب،فلمیں غائب
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں نے انسپکشن ٹیم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ کے ایم ایس اوردیگر کو انتظامات بہتر نہ ہونے پر کڑی وارننگ دی گئی
سی ایم انسپکشن ٹیم کی سفارش پر ڈی ایچ کیوجہلم کے ایم ایس کو ہٹانے کے احکامات