ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا کھلی کچہری کا انعقاد ،عوامی مسائل سنے
پہلے دن درجنوں شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن کے احکامات جاری

جہلم( اقبال خان ):ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے چارج سنبھال کر پہلے دن سے ہی کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے
پہلے دن درجنوں شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن کے احکامات جاری کیے گئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوامی مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں
کھلی کچہری روزانہ کی بنیاد پر لگائی جا رہی ہے اور شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بہترین لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے