ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم سنیہ صافی نے انجمن تاجران اور دکانداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم ملاقات

0

جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم سنیہ صافی نے انجمن تاجران اور دکانداروں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کا مقصد تاجر برادری کے مسائل کا حل اور بازاروں میں انتظامی امور کی بہتری تھا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے تاجروں کے مطالبات غور سے سنے اور یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔
​ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے اجلاس کے دوران تاجروں کو بازاروں میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی کے لیے تاجروں کا تعاون ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے اور گراں فروشی کی روک تھام سے نہ صرف خریداروں کو سہولت ملے گی بلکہ تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
​ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی نے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی اور خبردار کیا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاجر برادری نے انتظامیہ کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا اور شہر کی بہتری کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.