جہلم:( اقبال خان ) ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم. تفصیلات کے مطابق
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور صرف جرمانے کرنے کے بجائے سنگین خلاف ورزیوں پر گرفتاریاں اور ایف آئی آرز درج کی جائیں۔ میر رضا اوزگن نے مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ کرنے اور دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف مل سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور عوامی مفاد کے تحفظ میں کوتاہی کرنے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔