وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے رجی پور (ٹاہلیانوالہ) میں تفریحی سہولیات سے آراستہ بچوں کے پارک کا افتتاح کیا۔
جہلم (/اقبال خان )وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے رجی پور (ٹاہلیانوالہ) میں تفریحی سہولیات سے آراستہ بچوں کے پارک کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی صحت مندانہ تفریح و تربیت پر سرمایہ کاری قوم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
اس موقع پر لیگی عہدیداروں اور کثیر تعداد میں مقامی شہریوں نے شرکت کی۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ضلع جہلم کے عوام کے لیے ترقیاتی کاموں پر بہت تیزی سے کام ہو رہا ہے موجودہ حکومت میں جہلم کی عوام کو گرین بس سروس کیتھ لیب اپنا گھر اپنی چھت علاماء کرام کے لیے ماہانہ وظیفہ جسی سہولیات مہیا کی گئی۔فیملیز اور بچوں کے پارک نہ ہونے کی وجہ سے صحت مندانہ سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر تھی جن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ان کی تعمیر سے بچوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے پارک تعمیر کیا گیا ہے