ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے جہلم سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن

0

جہلم (اقبال خان) شہریوں کو خریداری میں آسانی فراہم کرنے اور منڈی میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے جہلم سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس کارروائی میں پیرا فورس نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے منڈی کے داخلی و خارجی راستوں سے غیر قانونی رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنایا۔
تفصیلات کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے جہلم سبزی منڈی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پیرا فورس کے ذریعے راستوں میں رکاوٹ بننے والے غیر قانونی اسٹالز اور تجاوزات کو فوری طور پر ہٹوا دیا۔ انہوں نے منڈی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کیں کہ سرکاری جگہ پر کسی قسم کا قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ خریداروں کو آمد و رفت میں دشواری نہ ہو۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے واضح کیا کہ پیرا فورس کو متحرک رکھنے کا مقصد ہی تجاوزات کا مستقل خاتمہ اور گراں فروشی کی روک تھام ہے۔ انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ قیمتوں اور نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.