دینہ (اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صفاء عابد کی ٹرانسفار کے بعد نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر دینہ محند تیمور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اسسٹنٹ کمشنر دینہ تعینات محمد تیمور خان نے دینہ پرائمری ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا، جہاں ان سے سینئر صحافی سید ذوالقرنین شاہ کی غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی۔ اس موقع پر انہیں تحصیل دینہ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا گیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر چیف آفیسر محمد فیصل، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشاد تینو، تجاوزات انسپکٹر عدیل بٹ، پیرا فروس کے اہلکاروں اور میونسپل کمیٹی کے عملے سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد تیمور خان نے کہا کہ عوامی خدمت اولین ترجیح ہے اور تمام ادارے باہمی تعاون سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے۔