ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا اچانک دورہ

0

جہلم (اقبال خان): ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ہسپتال کے انتظامات اور درپیش مشکلات کے بارے میں دریافت کیا۔
​اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف نے ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ ہسپتال کے تمام وارڈز اور واش رومز کی صفائی کو ڈیلی بیسز پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ طبی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
​ہسپتال کے ریکارڈ اور حاضری رجسٹر کے معائنے کے بعد ہدایت کی گئی کہ سائلین کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔ متعلقہ عملے کو پابند کیا گیا کہ ہسپتال کے انتظامی امور کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جائے تاکہ شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.