ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی جانب سے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ

0

 

جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی جانب سے بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر ٹریفک پولیس اہلکار کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ

ڈی پی او جہلم کی طرف سے ایمانداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا،

لیڈی ٹریفک اہلکار نے دورانِ ڈیوٹی ایک خاتون شہری کی گمشدہ رقم ملنے پر دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر رقم متعلقہ خاتون کے حوالے کی اس احسن اقدام کو شہریوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور پولیس کے مثبت تشخص کو فروغ ملا،

محکمہ پولیس میں ایمانداری، شفافیت اور عوام دوست رویہ اولین ترجیح ہے، اور ایسے اہلکار محکمہ کا فخر ہیں،اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

*ترجمان جہلم پولیس*

Leave A Reply

Your email address will not be published.