ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کانسٹیبل محمد سعید شہید کی فیملی سے ملاقات کی، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے لیے تحائف پیش کیے
جہلم ( اقبال خان)رمضان المبارک کی آمد سے قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کانسٹیبل محمد سعید شہید کی فیملی سے ملاقات کی، اُنکی خیریت دریافت کی اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے لیے تحائف پیش کیے،
اپنے آج کو ہمارے کل کے لیے قربان کرنے والے بہادر پولیس افسران کی فیملیز کو کبھی بھی نہیں بھول سکتے،شہدا کے اہلخانہ کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، ڈی پی او جہلم
جہلم پولیس کے 13 شہداء کی فیملیز میں رمضان راشن بیگ تقسیم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ ماہِ مقدس میں کسی بھی قسم کی دشواری کا شکار نہ ہوں،
ہم سب اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کے ہمیشہ مقروض رہیں گے ، شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور اُن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں،جان پر کھیل کر فرض ادا کرنے والا شہید نہ صرف محکمے بلکہ پورے معاشرے کا محسن ہوتا ہے،ڈی پی او جہلم
فرض کی راہ میں شہداء کی خدمات ناقابل فراموش ہیں پولیس اپنے شہداء کے بچوں اور والدین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی،ان کی کفالت میں کوئی کسر اٹھانہ رکھے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو