دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کی دبنگ انٹری ،مہنگائی کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔بھاری جرمانے ،شہر کے مختلف علاقں کا دورہ ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے آج منگلہ روڈ اور نکودر چوک کے مختلف کریانہ اسٹورز، مرغی کے گوشت کی دکانوں اور فروٹ و سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا سرکاری ریٹ سے زائد وصول کرنے پر جرما نے کئے گئےدکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ عوام کو مقررہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے آج اراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اسٹاف کی حاضری چیک کی اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کاجائزہ لیا ۔ اس موقع پر ہدایات جاری کی گئیں کہ سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جائیں۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے اپنی نگرانی میں ڈور ٹو ڈور نگہبان کارڈ تقسیم کئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے رمضان المبارک کی بیوٹی فیکیشن سکیم کے حوالے سے وزٹ ریہڑی بازار، ریلوے مین چوک اینڈ فیملی پارک جی ٹی روڈ دینہ کا دورہ کیا اور ہدایات جاری کی۔انہوں نے وزٹ ٹوٹل پٹرول پمپ جی ٹی روڈ دینہ
رمضان دستر خوان پوائنٹ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔