پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کرییٹرز (پنجاب شمالی) کے صدر شاہد عزیر نے مرکزی صدر فرید رزاقی سے مشاورت کے بعد پنجاب شمالی کی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا
دینہ(سید جواد حسین نقوی سے)پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کرییٹرز (پنجاب شمالی) کے صدر شاہد عزیر نے مرکزی صدر فرید رزاقی سے مشاورت کے بعد (پنجاب شمالی) کی کابینہ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے ۔۔۔۔۔۔
اس صوبائی کابینہ میں شمالی پنجاب کے مختلف اضلاع اور علاقوں سے تعلق رکھنے والی نامور باصلاحیت اور متحرک شخصیات شامل کی گئی ہیں جو صحافتی فکری اور تنظیمی میدان میں نمایاں خدمات کی حامل ہیں۔ یہ ٹیم اتحاد نظم و ضبط اور تخلیقی صلاحیتوں کا حسین امتزاج ہے جو تنظیم کے ویژن کو عملی شکل دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبائی کابینہ کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ صدر شاھد عزیر سیکرٹری جنرل ظفر عباس انجم, نائب صدور جن میں ڈاکٹر تنویر احمد نوید ,سید مظاہر حسین زیدی,میڈم ثوبیہ فاروق ,ڈاکٹر رمضان شاہد
کوآرڈینیٹر ( ممبر شپ )خالد ہنجرا, ھیڈ پی آر کمیٹی مرزا حبیب اکرم, سیکرٹری کوارڈینیشن آصف علی انصاری, ڈپٹی سیکرٹری جنرل شہباز احمد, جوائنٹ سیکرٹری ساجدہ ڈار, سیکرٹری اطلاعات حامد ظہیر میر, ڈائریکٹر آئی ٹی عائشہ تہامی, فنانس سیکرٹری راجہ نذیر احمد, ںسیکرٹری تقریبات پروفیسر اللہ دتہ, لیگل ایڈوائزر مرزا عثمان خالد ایڈووکیٹ,نئی صوبائی کابینہ سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز پنجاب شمالی کے پلیٹ فارم سے اظہارِ رائے کی آزادی اور مثبت صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور تنظیم کو مزید مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھائے گی۔ اللہ تعالیٰ اس ٹیم کو کامیابی استقامت اور اخلاص کے ساتھ خدمات سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔ آمین