ایس پی انویسٹیگیشن محمد سکندر گوندل نے ضلع بھر میں نمازِ تراویح کے موقع پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی کو چیک اینڈ بریف کیا

0

 

جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن محمد سکندر گوندل نے ضلع بھر میں نمازِ تراویح کے موقع پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی کو چیک اینڈ بریف کیا،

ایس پی انویسٹیگیشن نے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،

ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ الرٹ رہیں، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور نمازیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے،

ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو خوش اخلاقی سے پیش آنے، داخلی و خارجی راستوں کی مؤثر نگرانی اور واک تھرو گیٹس و میٹل ڈیٹیکٹرز کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی،

ضلع جہلم میں نمازِ تراویح سمیت تمام مذہبی اجتماعات کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.