دینہ ( اقبال خان )اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا مہنگائی کے خلاف سخت ایکشن ،چھ مقدمات درج،تین دوکانیں سیل اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا سبزی منڈی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور مقررہ قیمتوں سے زائد اشیاء فروخت کرنے پر جرمانے کئے گئے اور 6 ایف آئ آر دی گئ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ تیمور خان نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ عوام کو مقررہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی
فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوٹ مار کا سلسلہ نہیں چلے گا ۔سرکاری ریٹ سے زائد وصولی ہر گز ناقابل برداشت ہے اس لیے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہیں اب جو بھی مہنگائی کرے گا جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔اب کوئی رعایت یا سفارش نہیں چلے گی ۔حکومت پنجاب وزیراعلی کی سخت ہدایات اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر نگرانی رروزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ہو رہی ہے اس کا مقصد عوام کو ریلیف مہیا کرنا ہے ۔اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے
رمضان نگہبان دسترخوان پوائنٹس کا دورہ کیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے رمضان نگہبان دسترخوان پوائنٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران صفائی، کھانے کے معیار اور مستحق افراد کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں. . اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نےپنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ میٹنگ
آج اسٹنٹ کمشنر آفس دینہ میں پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹپ کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں متعلقہ افسران نے شرکت کی، جس میں پراجیکٹ کی پیش رفت، درپیش امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔