جہلم۔( بیورو چیف )تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں خاتون پر تشدد کے واقعہ پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا سخت ایکشن
تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں ایک خاتون پر تشدد کی اطلاع موصول ہونے پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی،
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشدد کے واقع میں ملوث خاتون کے شوہر،تایا زاد کزن ،ساس اور خاتون کی جھیٹھانی کو فوری گرفتار کر لیا گیا،
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو طبی معائنہ اور قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے،
خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو