ویلڈن ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو ,سحری کے اوقات میں مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات

0

 

جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر سحری کے اوقات میں مساجد اور امام بارگاہوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،

ضلع بھر میں اہم مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کے اطراف اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنے مذہبی فرائض سرانجام دے سکیں،

ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پوائنٹس کو چیک اینڈ بریف کر رہے ہیں،

ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور اطراف کی مکمل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، پارکنگ چیکنگ اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے،

جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد اور متحرک ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.