ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے خانہ بدوش بستی سے پانچ روزہ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

یہ مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ 29 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

0

جہلم(اقبال خان ): ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے خانہ بدوش بستی سے پانچ روزہ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

یہ مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ 29 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مہم کی کامیاب تکمیل کے لیے 1094 فیلڈ ٹیمیں، 74 فکسڈ ٹیمیں اور 24 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 223 ایریا انچارجز مہم کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں ہر شہری کا کردار اہمیت رکھتا ہے اور یہ ہمارے مستقبل کی نسلوں کی صحت کا ضامن ہے۔ پولیو مہم کے دوران انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ ٹیمیں محفوظ اور مؤثر طریقے سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.