گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں کالج کے سابق طلباء کی تنظیم المنائی ایسوسی ایشن کا دوسرا سالانہ اجلاس

صوبائی مشیر برائے صحت جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، چیف انجینیئر نارتھ زون پنجاب سید ارشد رضا اور سابقہ و موجودہ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت

0

جہلم(اقبال خان ): گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں کالج کے سابق طلباء کی تنظیم المنائی ایسوسی ایشن کا دوسرا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی مشیر برائے صحت جنرل (ریٹائرڈ) اظہر محمود کیانی، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، چیف انجینیئر نارتھ زون پنجاب سید ارشد رضا اور سابقہ و موجودہ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم نے تعلیمی میدان میں کافی ترقی کی ہے اور یہ ضلع کے اہم تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کالج کے سابق طلباء نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ المنائی ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ سابق طلباء کا کالج سے تعلق مضبوط رہے اور وہ ادارے کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مادر علمی کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ نہ صرف طلبا و طالبات بلکہ اس ادارے کی ترقی اور بہتری کے لیے بھی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.