ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک جہلم خرم فیاض ستی کی زیر نگرانی انسپکٹر ٹریفک پولیس عتیق بٹ کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
دینہ (اقبال خان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک جہلم خرم فیاض ستی کی زیر نگرانی انسپکٹر ٹریفک پولیس عتیق بٹ کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ،کالے شیشے بغیر نمبر پلیٹ بغیر لائیسنس گاڑی چلانے والوں کو بھاری جرمانے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔انسپکٹر ٹریفک پولیس دینہ عتیق بٹ انچارج دینہ نے بغیر نبمر پلیٹ بغیر لائیسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کم سن بچوں کو والدین موٹر سائیکل چلانے کی اجازت ہر گز نہ دیں ۔کالے شیشے بغیر نمونہ نمبر پلیٹ بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے کی ہر گز اجازت نہ ہے ۔انسپکٹر ٹریفک انچارج دینہ نے کہ کہ ایک ماہ میں ایک ہزار سے زائد سے تیرہ چالان اور 29 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی چھوٹ نہیں ۔ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کر کے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔