پریس کلب دینہ کی نوٹیفیکیشن تقریب ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان و چوہدری بشیر سکاٹش پریس کلب کی بطور مہمان خصوصی شرکت
دینہ ( اقبال خان)پریس کلب دینہ کی نوٹیفکیشن تقریب ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان و چوہدری بشیر سکاٹش پریس کلب کی بطور مہمان خصوصی،میزبانی کے فرائض جرار حسین میر سینئر صحافی نے ادا کیے شرکت دینہ کی تمام صحافی برادری کی بھرپور شرکت ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پریس کلب دینہ کے الیکشن کے بعد کامیاب ہونے والے عہدیداران کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد تیمور خان اور چوہدری بشیر احمد چئیرمین پاکستان سکاٹش پریس کلب نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف ہارون بٹ نے حاصل کیا ۔نعت شریف کا شرف احسان جنجوعہ کو ہوا ۔اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے پریس کلب دینہ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ دینہ کے لیے یہ خوش آئیندہ اقدام ہے کہ تمام صحافی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔انشاءاللہ مل جل کر دینہ کی بہتری کے لیے چلیں گے اور آپ سے دینہ کے مسائل پر مشاورت جاری رہے گی۔چئیرمین پاکستان سکاٹش پریس کلب چوہدری بشیر احمد نے دینہ کی صحافی برادری کو کامیاب الیکشن پر مبارک باد ہیش کی اور کہا کہ مثبت صحافت معاشرے کے لیے اشد ضروری ہے ۔آپ لوگ ملک کا تیسرا ستون ہیں اور آپ کی فلاح و بہبود کے لیے میں کام کرتا رہوں گا ۔آخر پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان اور چئیرمین پاکستان سکاٹش پریس کلب نے پریس کلب دینہ کے نو منتخب عہدیدران میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے ۔صدر ربنواز گوندل ،نائب صدر احسان جنجوعہ، سیکرٹری افتخار مغل ،جوائینٹ سیکرٹری رضوان سیٹھی ،فنانس سیکرٹری سید جواد حسین شاہ ،انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال خان کامیاب عہدیدران نے نوٹیفکیشن وصول کیے۔