صحافی معاشرے کی انکھ ہیں اسی لیے اس کو ملک کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان
صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے جڑا ہر ایک فرد میرا بھائی ہے۔صدر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل یوکے محمد بشیر چوہدری
صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے جڑا ہر ایک فرد میرا بھائی ہے۔صدر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل یوکے محمد بشیر چوہدری
صحافی معاشرے کی انکھ ہیں اسی لیے اس کو ملک کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان
دینہ ( ملک ندیم عباس+دستگیر جٹ)صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس سے جڑا ہر ایک فرد میرا بھائی ہے۔صدر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل یوکے محمد بشیر چوہدری صحافی معاشرے کی انکھ ہیں اسی لیے اس کو ملک کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان ان خیالات کا اظہار دونوں شخصیات نے گزشتہ روز ہونے والی پریس کلب دینہ کی تقریب میں کیا جو کہ شہر کی مشہور وائٹ پرل مارکی میں منعقد ہوئی تقریب کا اہتمام پریس کلب دینہ کی ایگزیکٹو باڈی ممبر جرار حسین میر کی جانب سے کیا گیا جہاں پریس کلب کے تمام ممبران نے شرکت کی مزید بات کرتے ہوئے چیئرمین سکاٹش پریس کلب سکاٹ لینڈ محمد بشیر چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے صحافی بھائیوں کو مضبوط کرنا ہے کیونکہ صحافی مضبوط ہوگا تو وہ بہتر طریقے سے معاشرے کی بہتری کے لیے کام کر سکے گا حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے بھی تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا متحد ہونا ایک اچھا عمل ہے اس سے تحصیل کی عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے اجاگر کر سکیں گے اور وہ مسائل اعلی حکام کی نظر میں ائیں گے جس سے ہمیں ان مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی پریس کلب دینہ کی ایگزیکٹو باڈی کے سربراہ امجد محمود سیٹھی نے پریس کلب کا مسودہ پیش کیا اور اور انتظامیہ کو تحصیل دینہ کی صحافی برادری کے متحد ہونے کے بارے میں بتایا اس کے بعد مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان اور چیئرمین سکاٹش پریس کلب سکاٹ لینڈ محمد بشیر چوہدری نے تمام منتخب نئی باڈی میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے اور منتخب ادے دوران کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے پروگرام کے اخر میں نائب صدر احسان جنجوعہ نے تمام مہمانوں ممبران اور پروگرام کہ میزبان ممبر ایگزیکٹو باڈی جرار حسین میر کاایک بہترین افطار ڈنراور نئی منتخب باڈی کے اعزاز میں ایک معزب تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا