اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا رمضان میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ

0

دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا رمضان میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ ۔عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے شہر کے مختلف کریانہ سٹورز، فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔ پرائس کنٹرول ایکٹیویٹی کے تحت کیے گئے اس دورے کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، ان کے معیار اور دکانوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اسٹنٹ کمشنر آفس دینہ میں مارکیٹ کمیٹی کے نمائندگان اور عہدیداروں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اشیاء خوردونوش بالخصوص سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس کے دوران منڈی میں بولی کے عمل کی شفافیت، سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد اور ذخیرہ اندوزی کے سدِباب کے حوالے سے مارکیٹ کمیٹی کو سخت ہدایات جاری کی گئیں .اسٹنٹ کمشنر دینہ نے چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی کے ہمراہ مین بازار دینہ کا دورہ کیا اور جاری بیوٹیفکیشن سکیم کے تحت ہونے والے کام کا جائزہ لیا دورے کے دوران صفائ، اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیامتعلقہ افسران کو ہدایت کی گئ کہ منصوبہ جلد مکمل کیا جائےتاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول میسر آسکیں۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے رمضان المبارک کے پانچویں روز بھی سبزی منڈی کا دورہ کیا تاکہ اشیائے خوردونوش خصوصاً پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اس دورے کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل کی نگرانی کی اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لیتے ہوئے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مقررہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کریں جبکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.