دینہ( اقبال خان )ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرِ نگرانی پرائس کنٹرول مہم کا جائزہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشن آفس دینہ میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ بذریعہ زوم لنک منعقد ہوئی، جس میں تحصیل بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے واضح کیا گیا کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور مارکیٹوں میں سرکاری نرخ ناموں کی مکمل پاسداری کروائی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کی زیر نگرانی عزازیہ کارڈز کی تقسیم کیے گئے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ
کمشنر دینہ نے آئمہ مساجد میں ماہانہ اعزازیہ کارڈز تقسیم کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ اعزازیہ کو شفاف طریقے سے آئمہ کرام تک پہنچایا جا رہا ہے