دینہ (اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پرائس کنٹرول ایکٹیویٹی کے تحت دینہ میں ریڑھی بازارکا دورہ کیا تاکہ اشیائے خوردونوش خصوصاً پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مقررہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کریں جبکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے رمضان نہگبان بازار کا دورہ کیا اور سبزی فروٹ کے ریٹس چیک کیے گئے ۔متعدددوکانداروں کو مہنگے داموں سبزی فروٹ فروخت کرنے پر بھاری جرمانے کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنردینہ محمد تیمور خان نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے تاجر برادری اس میں اپنا منافع کم کر کے غریب نادار افراد کے لیے سحری افطاری کی سہولیات مزید بہتر بنا سکتے ہیں ۔ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہم سب پر فرض ہے ۔