ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں برآمد ہونے والا مال قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا
جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں برآمد ہونے والا مال قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا،
پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ملزمان سے مسروقہ سامان برآمد کیا گیا برآمدگی کے بعد ضروری قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام سامان باقاعدہ شناخت اور تصدیق کے بعد متاثرہ شہریوں کے سپرد کر دیا گیا،
متاثرین نے سامان کی واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور اظہارِ تشکر کیا،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری