اسسٹنٹ کمشنر کا میانہ محلہ میں صفائی کے ابتر حالت پر فوری نوٹس،ایک گھنٹے میں گندگی کے ڈھیر صاف ویلڈن ،عوامی حلقوں کا خراج تحسین
دینہ ( اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر کا میانہ محلہ میں صفائی کے ابتر حالت پر فوری نوٹس ،ستھرا پنجاب کی ٹیمیں موجودہ لوکیشن پر روانہ ،ایک گھنٹے کے اندر اندر صفائی کا انتظام کر کے عوامی حلقوں کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میانہ محلہ میں صفائی کے ناقص انتظامات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کے نوٹس میں شکایت آئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ستھرا پنجاب کی ٹیم کو فوری طور پر موقعہ پر روانہ کیا اور ایک گھنٹے کے اندر اندر ستھرا پنجاب نے جگہ کی مکمل صفائی کر کے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو فیڈ بیک دیا ۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کے فوری ایکشن پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے عرصہ دراز سے ہمارا درینہ مسئلہ حل کر دیا ۔گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر تھے جس کی وجہ سے محلے میں گزرنا دشوار تھا ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا شکریہ ادا کیا ۔