جہلم پولیس کا شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے دن کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان جاری ، 400 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے
جہلم ( ربنواز گوندل)جہلم پولیس کا شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے دن کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی پلان جاری ، 400 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری نے ضلع بھر میں منعقد ہونے والے کیٹیگری “A” کا 01 اور کیٹیگری “C” کے 03 جلوسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے تفصیلی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا،
کیٹیگری” A” کے جلوس پر ایلیٹ پولیس فورس کے 04 اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں،جس میں لیڈیز پولیس افسران بھی جلوس کے ہمراہ ڈیوٹی سر انجام دیں گی،
ڈائیورشنز لگا کر ٹریفک کے بہاو کو برقرار رکھنے اور جلوسوں کے روٹ کو کلئیر کرنے کے لئے ٹریفک افسران بھی ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں،
ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور پکٹس ڈیوٹی تعینات کی گئی ہے، نیز جلوس کے راستہ میں آنے والی گلیوں کو خاردار تاریں لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کیا گیا ہے،
روٹ پر موجود بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں جو دور بین سے لیس ہیں،
پولیس ڈیوٹی کے علاوہ مقامی رضاکاران بھی کثیر تعداد میں جلوس کی سیکیورٹی کے لئے ہمراہ ہوں گے، یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی شخص بغیر چیک ہوئے جلوس میں شامل نہ ہو،
جلوس میں داخلہ کے لئے ایک ہی اینٹری پوائنٹ استعمال ہوگا، چیکنگ کے لئے چار تہوں پرمشتمل حفاظتی حصار موجود ہوگا،
یوم علی پر جلوس ہائے کا پر امن انعقاد ممکن بنانے کے لئے جہلم پولیس سابقہ کی طرح امسال بھی تندہی سے ڈیوٹی سر انجام دینے کا عزم رکھتی ہے ، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری