ڈپٹی کمشنر جہلم، میئر رضا اوزگن، نے آج سہہ پہر اچانک مین بازار دینہ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان، اور سی او دینہ محمد فیصل بھی ہمراہ

0

 

جہلم ( اقبال خان)ڈپٹی کمشنر جہلم، میئر رضا اوزگن، نے آج سہہ پہر اچانک مین بازار دینہ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان، اور سی او دینہ محمد فیصل بھی شامل تھے۔ دورے کے دوران، ڈپٹی کمشنر نے دکان داروں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کا جائزہ لیا۔ دکان دار مطمئن نظر آئے، کیونکہ ان کے مسائل حل ہوتے ہوئے دکھائی دیے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ بھی ادا کیا، خاص طور پر اس لیے کہ انہوں نے صفائی، ستھرائی اور مین بازار کو کلیئر کیا، جس سے اب مارکیٹ ایک بہتر حالت میں ہے۔ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کچھ دن قبل دوکانداروں کی شکایات پر نوٹس لیا تھا اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے دوکانداروں کے مسائل کو بغور سنا اور اس کے حل کے لیے اقدامات کیے۔ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے موقع کا وزٹ کیا تو دوکانداروں کو خوش پایا اور ان کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.