جہلم ( اقبال خان)ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا عید کی آمد پر بازاروں کا دورہ،سیکیورٹی و ڈیوٹی انتظامات کا جائزہ
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے عیدالفطر کی آمد کے پیش نظر شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،
ڈی پی او جہلم نے بازاروں میں بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور مکمل الرٹ رہنے کی تاکید کی،
عید کی خریداری کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد بازاروں کا رخ کرتی ہے، اس لیے پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھے،ڈی پی او جہلم
گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جائے، اہم مقامات پر نفری کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری