فلسطین اور بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور انکے خانوادوں کی شہادت پر اظہار یکجتی کےلئے ایک عظیم الشان القدس ریلی کا انعقاد
دینہ(سید جواد حسین نقوی ) فلسطین اور بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور انکے خانوادوں کی شہادت پر اظہار یکجتی کےلئے ایک عظیم الشان القدس ریلی کا انعقاد , ریلی سے مولانا محمد باقر علی حیدری, مولانا سید قمر عباس نقوی و دیگر کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کے حکم پر قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کےلئے اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجیتی کےلئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیا۔ اس سلسلہ میں حمایت مظلومین جہاں سے اظہار یکجیتی کےلئے جامع مسجد صاحب الزمان ہڈالہ سیداں,دینہ سے مولانا محمد باقر علی حیدری اور مولانا سید عباس (آزاد کشمیر) کی قیادت میں عظیم الشان یوم القدس احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پر امن القدس ریلی جامع مسجد صاحب الزمان سے نکل کر منگلا روڈ سے گزرتی ہوئی چوک جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہو گی۔ریلی میں بزرگ, نوجوان اور بچوں کے علاؤہ خواتین کی بڑی تعداد ریلی کے ہمراہ موجود تھی , شرکائے ریلی نے کتبے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی , مردہ باد مردہ باد امریکہ اسرائیل مردہ باد, اسرائیل اور امریکہ کا ساتھ دینے والا بھی دہشت گرد ہے, امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر مولانا محمد باقر علی حیدری نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی ہر اس دہشت گرد کے خلاف ہے جس کا تعلق عالمی دشت گرد اسرائیل اور امریکہ سے ہے, ہم ہر اس دہشت گرد کی مذمت کریں بے شک اس کا تعلق پاکستان سے ہی کیوں نہ ہو , انشاءاللہ شہید عالم اسلام حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور ان کے خانوادوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا وہ دن دور نہیں جب حق غالب آئے گا اور باطل مٹ کر رہے گا, مولانا سید قمر عباس نقوی نے کہا کہ امام خمینی کا انقلابی نعرہ ہر زمین کربلا ہے اور روز عاشورہ ہے جس کا بنیادی مطلب طاغوت یعنی باطل سے لڑنا ہے اور ہر مظلوم کا ساتھ دینا ہے,اسرائیل و امریکہ نے مسلمانوں کو رول اینڈ ڈیوائیڈ پر عمل کرتے تقسیم کر کے مسلمانوں پر حکمرانی کی آزاد کمشیر ایکشن کمیٹی نے ایک قوت بن کر جہدوجہد کر کے حقوق حاصل کیے, ہمیں آل محمد کی تعلیمات کو شعار بنانا ہوگا,امیر جماعت اسلامی جہلم ڈاکٹر قاسم محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کون ہوتا ہے ایران میں رجیم چینج کی بات کرنے والا امریکہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اور اللّٰہ کا وعدہ ہے کہ حق آیا تو باطل مٹ جائے گا بے شک باطل مٹنے والا ہے عنقریب اسرائیل و امریکہ نابود ہو جائیں گے, القدس ریلی سے پریس کلب دینہ کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل , مقامی راہنما سید نجم الحسن رضوی, سید وسیم حیدر نقوی اور سید ادیب مرتضیٰ رضوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ دینہ ملک سرمد الیاس اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے اور سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے جبکہ ٹریفک پولیس انچارج مرزا عامر اپنے اہلکاروں کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔