سب انسپکٹر ملک مطلوب ، کانسٹیبل احتشام کیانی کی گوندل ہاوس آمد چوہدری رب نواز گوندل کو عمرہ کی سعادت و پریس کلب دینہ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
دینہ (اقبال خان)سب انسپکٹر ملک مطلوب ، کانسٹیبل احتشام کیانی کی گوندل ہاوس آمد چوہدری رب نواز گوندل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور پریس کلب دینہ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار -تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب پولیس کے مایہ ناز آفیسر سب انسپکٹر ملک مطلوب,کانسٹیبل احتشام کیانی کی گوندل ہاوس آمد ہوئی اور انہوں نے ربنواز گوندل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور بلا مقابلہ صدر پریس کلب دینہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا اس موقعہ پر ربنواز گوندل کے برادرز
چوہدری سرفراز نواز گوندل ( حال مقیم ہانگ کانگ ) چوہدری قمر نوا گوندل ( حال مقیم ہانگ کانگ ) بھی موجود تھے۔
سب انسپکٹر ملک مطلوب نے کہا کہ یہ اللہ تعالی کا انسان پر خصوصی فضل ہوتا ہے کہ اسے اپنے گھر بلاتا ہے۔آپ کو اللہ پاک نے یہ موقع عطا کیا یہ والدین کی خصوصی دعاوں کا نتیجہ ہے ۔صدر پریس کلب دینہ ربنواز گوندل نے دونوں مہمانوں کی گوندل ہاوس آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔