سابق تحصیل پریس کونسل دینہ کے صدرنثار احمد مغل کے صاحبزادے محمد علی نے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان میں شاندار کارکردگی پہلی پوزیشن حاصل کر لی

0

دینہ(اقبال خان ): فارابی فاؤنڈیشن سکول منگلا روڈ دینہ کے ہونہار طالب علم اور سابق تحصیل پریس کونسل دینہ کے صدر۔نمائندہ روز نامہ مدار۔نثار احمد مغل کے صاحبزادے محمد علی نے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور کامیابی کے ساتھ نویں جماعت میں ترقی حاصل کر لی۔
محمد علی نے اپنی سابقہ تعلیمی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نرسری سے آٹھویں جماعت تک مسلسل نمایاں کارکردگی دکھائی اور ہر سال نمایاں پوزیشن حاصل کرتے رہے۔ ان کی اس کامیابی پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر والدین نے محمد علی کی کامیابی کا سہرا فارابی فاؤنڈیشن سکول کی پرنسپل، کلاس انچارج اور تمام اساتذہ کے سر باندھتے ہوئے ان کی محنت اور رہنمائی کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر سکول کی پرنسپل اور اساتذہ نے محمد علی کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انعام کے طور پر کپ اور رزلٹ کارڈ پیش کیا۔
عوامی و سماجی حلقوں نے فارابی فاؤنڈیشن سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکول کی مسلسل محنت اور معیاری تعلیم کے باعث اس ادارے کے طلبہ مختلف تعلیمی مقابلوں اور امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی فارابی فاؤنڈیشن سکول کے طلبہ تعلیمی میدان میں اسی طرح نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول اور شہر کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.