سینئر صحافی عرفان محمود چودھری کی محمد اقبال خان انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ بننے پر مبارک باد

0

دینہ (تحصیل رپورٹر)سینئر صحافی عرفان محمود چودھری کی محمد اقبال خان کو مبارکباد
پریس کلب دینہ کے نئے انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال خان کو سینئر صحافی عرفان محمود چودھری نے شاندار کامیابی پر خصوصی طور پر مبارکباد دی۔ یہ ملاقات دینہ کے ایک مقامی دفتر میں ہوئی، جہاں دونوں شخصیات نے پریس کلب دینہ کی ترقی کے حوالے سے بات چیت کی۔ محمد اقبال خان نے ان کو بتایا کہ ان کا مقصد پریس کلب دینہ کو ایک مضبوط، بااثر اور مقامی صحافت کا مرکز بنانا ہے۔ ان کے مستقبل کے منصوبوں میں نوجوان صحافیوں کی تربیت، ورکشاپس کا انعقاد اور مقامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنا شامل ہے۔ عرفان محمود چودھری نے ان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پریس کلب دینہ یقینا ایک نئی بلندیوں کو چھوئے گا اور صحافت میں ایک مثبت تبدیلی کا باعث بنے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.