سب انسپکٹر ملک مطلوب ، کانسٹیبل احتشام کیانی کی آفریدی ہاوس آمد سینئر صحافی ماجد آفریدی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
دینہ (اقبال خان)سب انسپکٹر ملک مطلوب ، کانسٹیبل احتشام کیانی کی آفریدی ہاوس آمد سینئر صحافی ماجد آفریدی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار -تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب پولیس کے مایہ ناز آفیسر سب انسپکٹر ملک مطلوب,کانسٹیبل احتشام کیانی کی آفریدی ہاوس آمد ہوئی اور انہوں نے ماجد آفریدی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا اس موقعہ پر ماجد آفریدی کے بھائی شاہد آفریدی بھی موجود تھے۔
سب انسپکٹر ملک مطلوب نے کہا کہ یہ اللہ تعالی کا انسان پر خصوصی فضل ہوتا ہے کہ اسے اپنے گھر بلاتا ہے۔آپ کو اللہ پاک نے یہ موقع عطا کیا یہ والدین کی خصوصی دعاوں کا نتیجہ ہے ۔سینئر صحافی ماجد آفریدی نے دونوں مہمانوں کی آفریدی ہاوس آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔