تین بین الاضلاعی ڈکیت لاہور سے فرار ہو کر دینہ میں رپوش سرچ آپریشن جاری ۔گرفتار کروانے والے کو نقد پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان

0

دینہ ( بیورو چیف) بین الاضلاعی ڈکیت لاہور سے فرار ہو کر دینہ پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد لاہور، گجرات پولیس کا  دینہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق،  لاہور سے 16 کروڑ کی ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے تین ملزمان دینہ محلہ ڈومیلی میں رپوش ہو گئےپولیس تھانہ دینہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے فرار ہونے والے اس بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا تعاقب کیا، جس پر گجرات پولیس بھی دینہ پہنچ گئی۔ ڈی پی او جہلم چوہدری محمد شفیق کی خصوصی ہدایات پر تھانہ دینہ کے ایس ایچ او ملک سرمد نے اطلاع ملتے ہی ناکہ بندی کی، اور ڈکیتوں کی کار قبضے میں لے لی گئی۔ تاہم تینوں ڈکیت ڈومیلی محلہ کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی پی او جہلم خود موقع پر موجود ہیں، جبکہ لاہور سے بھی ڈی پی او اسی جگہ پر موجود ہیں۔ سرچ آپریشن جاری ہے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، لیکن پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔ پنجاب پولیس نے ان تینوں ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.