دینہ(اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ، محمد تیمور خان، شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد فیصل کے ہمراہ جی ٹی روڈ دینہ کا معائنہ کیا، جہاں صفائی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ناکافی صفائی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور شہر کی بیوٹیفیکیشن سکیم پر جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے صفائی کے معیار کو بہتر کرنے اور ترقیاتی رفتار کو مزید بڑھانے کی ہدایت دی
اسسٹنٹ کمشنر دینہ، محمد تیمور خان نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صفائی کے معاملے پر سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ صفائی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی، انہوں نے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور واضح کیا کہ صفائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔