برطانیہ کے شہر مانچسٹرمیں کیانی برادرز راجہ یاسر کیانی ،شعیب تاج کیانی،خرم کیانی ،اسد کیانی ،خالد کیانی کی جانب سے افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا

جہلم ( اقبال خان)برطانیہ کے شہر مانچسٹرمیں کیانی برادرز راجہ یاسر کیانی ،شعیب تاج کیانی،خرم کیانی ،اسد کیانی ،خالد کیانی کی جانب سے افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کو پڑھنے کا شرف حافظ واجد صاحب کو حاصل ہوا۔
اس تقریب میں شرکت کے والےمہمان گرامی میں ایم پی راجہ افضل کیانی ،کونسلرعابد لطیف چوہان،لطف الرحمن ،نواز چیمہ،بولٹن گروپ،سکندر کیانی ،میاں عبید،میجر اظہر کیانی,ملک زبیر،شیراز حیدر بٹ،نبیل بٹ،چوہدری سعیداللہ مدبر،ملک قیصر،چوہدری رضوان ،رانا کلیم زمان گوندل،چوہدری مناظر،راجہ ہارون،چوہدری نظر غوری،شوکت بھٹی،قاسم کیانی،دینہ موٹرز،ندیم خان،مرزاشاہد،راجہ قیصر،عامر کیانی اور بیورو چیف جزبہ مانچسٹرعامر خان نے خصوصی شرکت کی۔اس موقعہ پر راجہ یاسر کیانی نے تمام مہمانوں کی افطار ڈنر آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ دیار وطن میں رہ کر ہم اپنے دوستوں کو ایک ساتھ بیٹھانے کے لیے ان پروگرامز کر ترتیب دیتے رہیں گے۔ایسے پروگرام دیار غیر میں ایک دوسرے سے مل کر ان کے دکھ درد سننے کا موقعہ ملتا ہے اور آپس میزن باہمی محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔
راجہ واجد کیانی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ اپنے قیمتی وقت سے ٹائم نکال کر تشریف لائے سب دوست انہوں نے کہا دوست ایک دوسرے کے دکھ درد کے ساتھی ہیں ۔ماہ رمضان بھی ہمیں یہی درس دیتا ہےکہ اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہنا چاہیے۔
مہمان گرامی ایم پی راجہ افضل کیانی نے سب سے پہلے راجہ یاسر کیانی اور راجہ واجد کیانی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن سب نےمل کر ایک خوبصورت افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ انہوں نے تمام مہمانوں کی طرف سے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا خدا ہم سب دوستوں کو ہمیشہ ایسے محبت بانٹنےمل بیٹھنےچکی توفیق دے