دینہ کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری محمد ابرار کے والدین کی سالانہ ختم شریف کی محفل ،اہل علاقہ کی شرکت
دینہ (اقبال خان)دینہ کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری محمد ابرار نے اپنے والدین کا سالانہ ختم شریف عقیدت سے منایا، جس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اہلِ علاقہ اور دینہ شہر کے گاؤں کے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی، جبکہ علماء کرام نے والدین کے حوالے سے خصوصی بیان کیا۔اس تقریب میں ان کے صاحبزدے چوہدری شاہد ابرار و چوہدری شجاعت ابرار، محند اقبال خان انفارمیشن سیکرٹری پریس کلب دینہ ،یاسر ،چوہدری مقصود،چوہدری خادم حسین ۔نظر خان آدم خان گل میر خان تجمل ۔ساجد محنود طارق ،چوہدری رفیق، سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔”یہ تقریب نہ صرف ایک مذہبی اور روحانی فریضہ تھا، بلکہ یہ اہلِ علاقہ کے لیے اپنے بزرگوں کی یاد اور ان کی دعاؤں کی برکت کو تازہ کرنے کا ایک عظیم موقع بھی تھا۔”
چوہدری محمد ابرار نے آنے والے معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں شرکت کر کے اس روحانی محفل کو باوقار بنایا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر دے اور ان کی محبت کو ہمیشہ قائم رکھے