اسسٹنٹ کمشنر دینہ ، چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی کے ہمراہ جی ٹی روڈ دینہ اور مین بازار سمیت رورل ہیلتھ سینٹر کا دورہ

دینہ (اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی کے ہمراہ جی ٹی روڈ دینہ اور مین بازار سمیت رورل ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا اور جاری بیوٹیفکیشن سکیم کے تحت ہونے والے کام کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران صفائ، اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ کا رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا دورہ و مانیٹرنگ؛
اسٹنٹ کمشنر دینہ نے دورے کے دوران ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور فارمیسی میں ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے زیرِ علاج مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔