اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا عید الفطر کے موقع پر ستھرا پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت صفائی کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد
دینہ(اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے عید الفطر کے موقع پر ستھرا پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویزن ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ستھرا پنجاب کے ٹیم ممبرز نے شمولیت اختیار کی اور اسسٹنٹ کمشنر نے عید الفطر کے موقع پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھانے کے کہا انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی نیکلیجنس نہیں ہونی چاہیے میں مکمل طور پر شہر کو وزٹ کروں گا اور صفائی کے حوالے سے خصوصی چیک اینڈ بیلنس رکھوں گا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے صفائی ستھرائی جو کہ ہمارا اولین مشن ہے اس پر مکمل طور پر کام ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کے حوالے سے شہر بھر میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ شہریوں کو عید الفطر پر ایک خشگوار صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر ہر مساجد اور عید گاہوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ تمام شہری اپنی عبادات کو ایک خشگوار ماحول میں ادا کر سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ تمام علاقوں کی ٹیمیں تشکیل دیں اور انہوں نے خصوصی ہدایات جاری کی کہ صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی شکایات نہ ملے اور ان اگر کسی علاقے کی صفائی کے حوالے سے شکایات ملیں تو انہیں فوری حل کیا جائے ۔
انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ دینہ کی خوبصورتی اور سازگار ماحول کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں