ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال، شوکت بھٹی (ایم پی اے گوجر خان)، حاجی ناصر للہ و دیگر سے مہر محمد فیاض (سابق ایم پی اے دینہ) کے دفتر میں ملاقات
دینہ (اقبال خان)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال، شوکت بھٹی (ایم پی اے گوجر خان)، حاجی ناصر للہ و دیگر سے مہر محمد فیاض (سابق ایم پی اے دینہ) کے دفتر میں ملاقات
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال اور ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی،حاجی ناصر للہ و دیگر نے سابق ایم پی اے محمد فیاض کی پاکستان مسلم لیگ ن دینہ آفس آمد ہوئی، جہاں انہوں نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب کی آمد ملک ظہیر اقبال ہمراہ شوکت عزیز بھٹی ایم پی اے حاجی ناصر للہ ، دینہ میں واقع سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کے آفس پر ہوئی۔ اس ملاقات میں ڈپٹی سپیکر نے مہر محمد فیاض سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس دوران مہرفیاض نے ڈپٹی سپیکر پنجاب کو علاقے کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا اور مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس ملاقات میں شہر کی سماجی شخصیت الیاس ڈار، صدر پریس کلب دینہ رب نواز گوندل، نائب صدر پریس کلب دینہ احسان جنجوعہ، اور سابقہ چئیرمین یونین کونسل مدوکالس ملک صداقت ،میاں عتیق بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں علاقے کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔