دینہ (اقبال خان)پریس کلب دینہ کے عہدیداران و اتحادیوں کا مشاورتی اجلاس ، جس کی صدارت ربنواز گوندل صدر پریس کلب دینہ نے کی ۔دیگر ممبران عہدیداران و ممبران پریس کلب میں نائب صدر احسان جنجوعہ ،جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل ،فنانس سیکرٹری سید جواد حسین نقوی ،انفارمیشن سیکرٹری محمد اقبال خان ،ایگزیکٹو ممبر پریس کلب دینہ ملک صداقت حسین ،ملک اسد اعوان ،نثار مغل شامل تھے۔آئندہ ہونے والے فل ہاوس پریس کلب دینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کے حوالے سے مشاورت ،پریس کلب دینہ کے عہدیداران و اتحادیوں کے اجلاس میں مختلف امور زیر بحث آئے ۔پریس کلب کی بلڈنگ پہلا اور بنیادی نقطہ جو زیر بحث آیا جس کے حصول کے کوشش کے لیے سب نے اتفاق کیا ۔پریس کلب کے پہلا با ضابطہ اجلاس بلانے کے لیے مشاورت کی گئی اور اس کی تاریخ پر سب کی اتفاق رائے سے اس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔اجلاس میں پریس کلب دینہ کے معملات اتفاق رائے سے لے کر چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔پریس کلب دینہ کے اجلاس میں اتحادی ممبران نے صدر پریس کلب دینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔