اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا بس اسٹینڈ پر چھاپہ،اضافی پرچی پر دو اہلکار گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سبزی بازار اور مین بازار کا دورہ

0

دینہ (اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا بس اسٹینڈ پر چھاپہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے بس اڈہ فیس کے حوالے سے مختلف گاڑیاں چیک کیں۔اضافی اڈہ فیس وصولی کی شکایات تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے
ٹھیکیدار کے دو افراد گرفتار کر کے، ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا
سی او بلدیہ کو ہدایت کہ ٹھیکیدار کو شوکاز جاری کرے اور جرمانہ عائد کریں۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان کا سبزی فروٹ منڈی و بس اسٹینڈ کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے سبزی منڈی میں ریٹس چیک کیے۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے زائد ریٹس کی وصولی پر دوکانداروں کو جرمانے کیے۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ بس اسٹینڈ ٹھیکدار کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی تھی کہ گاڑیوں سے شیڈول سے زائد رقم وصول کی جاری ہے جس کا میں نے اچانک معائینہ کیا اور اضافی رقم کی وصولی پانے پر دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ کے اندراج کے احکامات جاری کیے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی دوکاندار کو مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیے جا رہے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے مین بازار کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے اقدامات کو سراہا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.