وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی سے پریس کلب دینہ کے ایگزیکٹو ممبر ملک صداقت و نائب صدر احسان جنجوعہ سے ملاقات

0

 

دینہ (اقبال خان)وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ اظہر کیانی نے مسلم لیگ نون کے مرکزی دفتر جہلم کا دورہ کیا، نائب صدر پریس کلب دینہ احسان جنجوعہ و ایگزیکٹو ممبر پریس کلب دینہ ملک صداقت کی ملاقات ،اس ملاقات میں راولپنڈی ڈویژن کے وائس پریزڈنٹ جاوید بوٹا بھی موجود تھے۔علاقائی مسائل پر بات چیت ۔حمزہ اظہر کیانی نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ حمزہ اظہر کیانی نے عوام سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی اولین ترجیح ہیں اور جلد ہی ان کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر حمزہ کیانی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا، جن میں شہر کی سڑکوں کی تعمیر، پارکس کی بحالی اور صحت کے مراکز کی بہتری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور جہلم سمیت دیگر علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.