جہلم پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عمر فاروق کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا،
نمازِ جنازہ میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ابراہیم وڑائچ، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اکرم سمیت پولیس افسران و اہلکاروں، مرحوم کے عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
جہلم ( اقبال خان) جہلم پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل عمر فاروق جو کہ اچانک حرکتِ قلب بند ہو جانے کے باعث وفات پا گئے تھے، اُن کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی گاؤں چک دولت میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،
نمازِ جنازہ میں ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ابراہیم وڑائچ، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اکرم سمیت پولیس افسران و اہلکاروں، مرحوم کے عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
مرحوم عمر فاروق ایک فرض شناس، محنتی اور دیانتدار پولیس اہلکار تھے جنہوں نے دورانِ سروس اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دیے،
ڈی ایس پی صاحبان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کا اظہار کیا،
اُن کی ناگہانی وفات سے محکمہ پولیس ایک قابل اور ذمہ دار اہلکار سے محروم ہو گیا ہے،دکھ کی اس گھڑی میں جہلم پولیس برابر کی شریک ہے اور مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
پولیس افسران و اہلکاروں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی،