اسسٹنٹ کمشنر دینہ، محمد تیمور خان کا شہری کی درخواست پر فوری نوٹس صفائی کے سخت اور واضح احکامات جاری کیے

0

دینہ (اقبال خان)اسسٹنٹ کمشنر دینہ، محمد تیمور خان نے شہری کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے صفائی کے سخت اور واضح احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام صفائی کے کام بروقت اور موثر طریقے سے ہوں۔ شہریوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسی جگہوں کی فوری نشاندہی کریں جہاں صفائی کی ضرورت ہو، تاکہ بہتر اور جامع اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے شہری کی درخواست پر فوری نوٹس لیا ۔ایک شہری نے منگلا روڈ ہڈالی آبادی کے درمیان پلاٹ میں گندگی کے ڈھیر کی شکایت کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد تیمور خان نے فوری احکامات جاری کیے۔ستھراپنجاب کی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے صفائی کا عمل شروع کر دیا ہے، جس پر عوام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ صفائی کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہ ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے علاقے کی صفائی کے حوالے سے خاص خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ کوڑا دانوں میں پھینکیں ۔گندگی کے ڈھیر بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔شہری انتظامیہ سے تعاون کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.