جہلم ( اقبال خان)ضلع جہلم میں ایسٹر کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، پولیس ہائی الرٹ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ایسٹر کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،
تمام چرچز اور عبادت گاہوں کے گرد و نواح میں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے تعینات کر دیے گئے ہیں،
سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع بھر میں 400 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ کے جوان بھی ہائی الرٹ ہیں۔ اہم مقامات پر ناکہ بندی، چیکنگ اور گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے،
چرچز میں داخلے کے لیے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور مکمل باڈی سرچ کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی بھی جاری ہے،
سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کی جانب سے باڈی کیمروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے تاکہ تمام سرگرمیوں کی نگرانی، شفافیت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا سکے،
مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پر امن و امان کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری