پریس کلب دینہ کا پہلا باقاعدہ اجلاس رب نواز گوندل کی زیر صدارت انعقاد،ممبران پریس کلب کی کثیر تعداد میں شرکت
دینہ (اقبال خان)پریس کلب دینہ کا پہلا باقاعدہ اجلاس صدر پریس کلب دینہ رب نواز گوندل کی زیر صدارت میں منعقد ہوا،ممبران پریس کلب کی کثیر تعداد میں شرکت۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد ہدیۂ نعت پیش کی گئی۔ اجلاس میں پریس کلب کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں انتظامی معاملات، ممبران کی فلاح کے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ جنرل سیکرٹری افتخار احمد مغل نے سب ممبران کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت اور ہاوس پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا،خ۔ انہوں نے کلب کے پیچیدہ معاملات پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا گھر ہے، اور اگر کوئی ممبر ہم سے نراز ہے، تو ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، اور اس کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں تین ایگزیکٹو ممبران بھی شامل تھے، جن میں ملک صداقت صاحب، ذوالقنین شاہ صاحب اور مرتضیٰ صاحب بھی شامل تھے۔ پریس کلب دینہ میں 70 ممبران پریس کلب نے شرکت کر کے صدر ربنواز گوندل پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر رب نواز گوندل نے کہا کہ پریس کلب ہمارا گھر ہے، اور میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم رکھتا ہوں۔ نائب صدر احسان جنجوعہ صاحب نے بھی کہا کہ ناراض ارکان ہمارے بھائی ہیں، یہ ہمارا پریس کلب ہمارا گھر ہے، ہر گھر میں چھوٹی موٹی باتیں ہوتی ہیں، لیکن انشاءاللہ ہم سب مل کر اپنے اختلافات دور کریں گے۔ اسی طرح فنانس سیکرٹری سید جواد حسین نقوی نے تمام عہدے داران اور پریس کلب کے اراکین کو خوش آمدید کہا، اور کہا کہ آپ سب ہماری جان ہیں، بلکہ پریس کلب کی جان ہیں، اور آپ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی ہمارا عملی فریضہ ہے۔ انہوں نے فنانس کے حوالے سے چند امور بھی کلب کے سامنے پیش کیے تاکہ ہم مالی معاملات کو بہتر بنا سکیں۔ پریس کلب دینہ کے ممبر یاسر صدیق نے اجلاس. سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپس کے اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کی جائے۔پریس کلب دینہ بنانے کے لیے میری انتھک کوششیں ہیں جس کا نتیجہ آج میں اجلاس میں موجود ہوں۔یاسر صدیق نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس کے اختلافات اسی موقعہ پر ختم کرنے کا اعلان کیا ۔اجلاس کے آخر میں شعبہ صحافت دینہ سے وابستہ مرحومین ملک
بوستان ،حافظ آصف ،راجہ سعید ،شیخ رضا ،بابا شاکر کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی