ضلع جہلم کا ایک اور جوان پاکستان آرمی کے مایہ ناز باکسر عبدالمجید بٹ نیشینل گولڈ میڈلسٹ کا بڑا اعزاز،سندھ میں ہونے والی نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں بطور ریفری فرائض ادا کیے

0

دینہ (اقبال خان)ضلع جہلم کا ایک اور جوان پاکستان آرمی کے مایہ ناز باکسر عبدالمجید بٹ نیشینل گولڈ میڈلسٹ کا بڑا اعزاز،سندھ میں ہونے والی نیشنل چیمپئن شپ میں بطور ریفری فرائض سر انجام دئیے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے علاقہ موضع روپڑ تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں پھوٹی ککری کے رہائشی پاکستان آرمی کے مایہ ناز باکسر اور نیشنل گولڈ میڈلسٹ عبدا لمجید بٹ نے گزشتہ دنوں سندھ رجمنٹ سنٹر حیدرآباد میں منعقد ہونے والے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور جج و ریفری کے فرائض سر انجام دیئے جو کے ضلع جہلم اور اہل علاقہ کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے کے ملکی سطح پر انہوں نے اپنے علاقے کا نام روشن کیا اسکے ساتھ ساتھ وہ پاکستان آرمی میں بطور باکسنگ کوچ کے فرائض بھی انجام دیے رہے ہیں اور علاقے میں بہت سے جوانوں کو بطور کھلاڑی باعزت روزگار مہیا کر رہے ہیں یاد رہے کہ باؤ رشید بٹ مرحوم کے فرزند ہیں جوکے خود بھی باکسنگ کبڈی کشتی کے نامور پہلوان تھے اور علاقے کی معززاور شریف النفس انسان تھے اللّٰہ پاک انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین آور ہمارے ہیرو پیارے بھائی قابلے احترام عبدالمجید بٹ کو مزید کامیابیاں نصیب فرمائے ۔اس موقعہ پر منجانب لمبردار راجہ سرفراز کیانی موضع روپڑ تحصیل دینہ ضلع جہلم صوبائ صدرپنجاب آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن رجسڑڈ و اہلیان دینہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےہیں لیے یہ فخر کی بات اور انتہائی خوشی کا لمحہ ہے کہ ضلع جہلم کا ایک سپوت عبدالمجید بٹ پاکستان آرمی کی نمائیندگی کرتے ہوئے سندھ میں ہونے والے نیشینل باکسنگ چیمپئن شپ میں بطور جج و ریفری فرائض سر انجام دئیے ۔ضلع جہلم کی عوام میں ایک خوشی کی لہر ہے اور ہم انہیں دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ہمارے علاقے کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہمارے نوجوان ملکی و عالمی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.