جہلم ( اقبال خان)جہلم پولیس کی ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ 2026
کل مال مسروقہ برآمد 72 لاکھ 44 ہزار 200 روپے اور ( 14) گینگز گرفتار تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء،قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے، اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے،
گزشتہ ماہ میں کل 75 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 19 مجرمان اشتہاری اے کیٹگری اور 38 مجرمان اشتہاری بی کیٹگری جبکہ 18 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،
قتل کے 02 مقدمات درج کر کے 02 ملزمان گرفتار کئے گئے، ریپ کے05 مقدمات درج کر کے 06 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
14 گینگ ٹریس کر کے 53 مقدمات میں 37 ملزمان کو گرفتار کر کے72 لاکھ44 ہزار 200 روپے برآمد کر لیے گئے،
منشیات کا 06 مقدمہ درج کر کے 06 ملزم کو گرفتار کیا گیا اور جن سے 529 گرام چر س اور 24 عدد بوتلیں شراب برآمد کی گئیں،
غیر قانونی اسلحہ کے 23 مقدمات درج،23 ملزمان گرفتار، جن سے 25 عدد پسٹلز ،01 کلاشنکوٖف107 عدد روند برآمد کئے گئے،
قمار بازی کے 02 مقدمات درج،09ملزمان گرفتار، جن سے قمار بازی کی 06 عدد موبائل فونز،07 عدد موٹر سائیکلز اور 02 عدد مرغے کل مالیتی 14لاکھ56 ہزار روپے برآمد کئے گئے
پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی میں ملوث03 مقدمات درج کر کے03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،جن سے646عدد پتنگیں اور11 عدد خونی ڈوریں برآمد کر لی گئیں،
بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھکاری ملزمان کے خلاف79 مقدمات درج کر کے114 ملزمان کو گرفتار کیا،جن میں 51 مرد اور 63عورتیں شامل ہیں،
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 6848 چالان کر کے01 کروڑ50 لاکھ15 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،
پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 4459 افراد نے استفادہ حاصل کیا،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 304 سائلین کی شکایات کو سنا اور ان پر احکامات جاری کیے،